PakWeb
  • Home
  • Pakistan
    • Business
    • Polls
    • Columns
    • Discussion Forums
    • Pakistan Prayer Times
    • Pakistani Baby Names
  • World
  • Mobiles
  • Tech
  • Entertainment
  • Sports
  • Health
  • Recipes
  • Quiz
  • Islam
Facebook Twitter Instagram YouTube
PakWeb
  • Home
  • Pakistan
    • Business
    • Polls
    • Columns
    • Discussion Forums
    • Pakistan Prayer Times
    • Pakistani Baby Names
  • World
  • Mobiles
  • Tech
  • Entertainment
  • Sports
  • Health
  • Recipes
  • Quiz
  • Islam
PakWeb
Home»Islam»Khutba e Hajj 2020: Urdu Translation
Islam

Khutba e Hajj 2020: Urdu Translation

Updated:1 August, 20204 Comments4 Mins Read
Facebook Twitter WhatsApp Telegram Pinterest Reddit Email
Khutba E Hajj 2020 Urdu
Khutba E Hajj 2020 Urdu
Facebook Twitter WhatsApp Pinterest Email

حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے موقع پرمیدان عرفات میں روح پرور خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ کرونا آزمائش ہے اللہ ہی اس سے نجات دلائے گا،ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی اللہ نے ہمیں اس آزمائش میں ڈالا۔وباپھیل جائے توانسان کودوسرے علاقے میں نہیں جاناچاہیے اورزیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کرنا چاہیے۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہاکہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور وہ واحد ہے، اللہ کےسوا کوئی شریک نہیں، اللہ شرک کرنیوالے کی زندگی کے تمام اعمال کوضائع کردیتاہے۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج دیتے ہوئے تقویٰ اختیارکرنے پر زور دیا اور کہا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرنی چاہیے اور صرف اسی سے مدد مانگنی چاہیے، اللہ کا ارشاد فرمایا کہ میری عبادت کرو اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی بنا کر بھیجا ہے۔

خطبہ حج میں شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ اللہ اپنے بندوں کا امتحان لیتا ہے اوراگر وہ آزمائش میں پورے ہوجائیں تو اللہ کی جانب سے انہیں نوازا جاتا ہے۔مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن میں اللہ نے ارشاد فرمایا کہ تم میرے نعمتوں کو گننا چاہو تو گن نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کاشکر ادا کرتے ہیں جس نے انسانوں کونعمتیں بخشیں، حضورﷺ نے اپنی زندگی خیرکی دعوت کیلئے وقف کی، جوکچھ زمین اورآسمان میں ہے سب اللہ کاہے، تم لوگوں کوتقویٰ کی نصیحت کی جاتی ہے،تقویٰ اختیارکرنیوالے کی ہرتنگ دستی دورکردی جاتی ہے،جوکچھ آسمانوں اورزمینوں میں ہے سب اللہ کی ملکیت ہے،جوآدمی خلوت اورجلوت کوایک جیسابنادیتاہے وہ اللہ کامحبوب بن جاتاہے، اللہ کی عبادت کروجس نے تمہیں اورتم جیسے لوگوں کوپیداکیا،آج بہت بڑی تعدادمیں انسان اللہ کی بندگی سے غافل نظرآتے ہیں، آپﷺ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں،آپﷺ کے بعدتاقیامت کوئی رسول نہیں آسکتا، اللہ تعالیٰ نے دین کوکامل اورمکمل کردیا۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ سیدھے راستے پر چلنے والوں کیلیے نجات ہے،نبی کریمﷺ نے مسلم امہ کوایک جسم کی مانندقراردیا،اللہ نے انسانوں اورجنات کو اپنی عبادت کیلیے بنایا، اللہ کی توحیداور وحدانیت کومضبوطی سے پکڑناچاہیے، اللہ تعالیٰ شرک کوپسندنہیں کرتا، اللہ تعالیٰ نے صبرکرنیوالوں کوبشارت دی ہے۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ماں باپ کیساتھ حسن سلوک کامعاملہ کریں، اللہ تعالیٰ کےساتھ ساتھ والدین کے حقوق بھی اداکرنے چاہئیں،رشتہ داروں کےساتھ صلح رحمی سے پیش آئو ، ہمیشہ سیدھی اورصاف بات کیاکریں،اللہ تعالیٰ نے عدل اوراحسان کاحکم فرمایا ہے، اپنی بیویوں کیساتھ حسن سلوک کیساتھ پیش آئو، ناحق قتل پراللہ کاغضب نازل ہوتا ہے۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہاکہ مسلمان اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھام لیں، اے لوگو !اللہ کی کائنات اوراس کے نظام پربار بارغورکرو،لوگ امانتوں کوان کے حقداروں تک نہیں پہنچارہے ،اگر کوئی تنازع پیداہوجائے توہمیں اللہ اوررسول کی طرف پلٹ جاناچاہیے، بعض ایسے لوگ ہیں جوناپ تول میں کمی کرتے ہیں،خیانت اورناپ تول میں کمی کی وجہ سے اللہ کاعذاب آتاہے، اللہ نے صلح کرانے پرزوردیا ہے، بیشک اللہ کی رحمت احسان کرنیوالوں کے قریب ہے۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہاکہ کرونا وبا اگرآزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلئ ہیں،اللہ ہی اس سے نجات دلائے گا،وباپھیل جائے توانسان کودوسرے علاقے میں نہیں جاناچاہیے،جس وقت انسان نمازکیلیے کھڑاہوتوطہارت اورپاکیزگی کاخیال رکھے، مسلمان کاعقیدہ ہوناچاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہی وباسے نجات دلائےگا، کچھ لوگ حرام چیزوں کااستعمال کرتے ہیں،اس وجہ سے بھی وباآتی ہے، جہاں وبا پھیل جائے وہاں باہرسے کوئی بندہ داخل نہ ہو، جولوگ اللہ کی حدودکوتوڑتے ہیں ان کیلیے دنیااورآخرت میں عذاب ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=01UjIC2Bb3c

Hajj Hajj 2020 Khutba e Hajj

Related Posts

Swedish Govt Strongly Condemns Public Desecration of Holy Quran on Eid ul Adha

Swedish Govt Strongly Condemns Public Desecration of Holy Quran on Eid ul Adha

In Pictures: Massive Turnout at Mount Arafat for Hajj Pilgrimage Amidst Sweltering Heat

In Pictures: Massive Turnout at Mount Arafat for Hajj Pilgrimage Amidst Sweltering Heat

Hajj Sermon 2023: The Importance of Unity and Devotion for Muslims

Hajj Sermon 2023: Importance of Unity among Muslims and Avoiding Division

4 Comments

  1. intelligent086 on 1 August, 2020 2:28 am

    [CENTER][USER=1]@Saad Sheikh[/USER],
    ماشاءاللہ
    اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جنہوں نے تیرے گھر کی زیارت نہیں کی‘ ان کو اپنے گھر کی زیارت سے شرف یاب فرما اور جن لوگوں نے زیارت کی ہے ان کو دوبارہ زیارت کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہم تمام مسلمانوں کو ارکانِ اسلام کو سمجھنے اور ان پر عمل پیراہونے کی توفیق عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین[/CENTER]

    Reply
  2. Danish Arain on 1 August, 2020 7:20 pm

    [QUOTE=”intelligent086, post: 503445, member: 32637″]
    [CENTER][USER=1]@Saad Sheikh[/USER],
    ماشاءاللہ
    اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جنہوں نے تیرے گھر کی زیارت نہیں کی‘ ان کو اپنے گھر کی زیارت سے شرف یاب فرما اور جن لوگوں نے زیارت کی ہے ان کو دوبارہ زیارت کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہم تمام مسلمانوں کو ارکانِ اسلام کو سمجھنے اور ان پر عمل پیراہونے کی توفیق عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین[/CENTER]
    [/QUOTE]
    ثم آمین

    Reply
  3. intelligent086 on 2 August, 2020 12:21 am

    [QUOTE=”Danish Arain, post: 503469, member: 50142″]
    ثم آمین
    [/QUOTE]
    🙂

    Reply
  4. Maria-Noor on 2 August, 2020 9:25 pm

    [USER=1]@Saad Sheikh[/USER]
    ماشاءاللہ
    بہت عمدہ انتخاب
    شیئر کرنے کا شکریہ

    Reply

Leave A Reply Cancel Reply

China Unveils World's First 6G Chip, Beats US & Europe

China Unveils World’s First 6G Chip, Beats US & Europe

What is a Cusec? Understanding Pakistan's Flood Waters

What is a Cusec? Understanding Pakistan’s Flood Waters

Good News: Electricity Price Reduction Expected Soon

Good News: Electricity Price Reduction Expected Soon

Maryam Nawaz Surveys Ravi River Flood Situation by Boat

Maryam Nawaz Surveys Ravi River Flood Situation by Boat

Trivia Quizzes
Muharram Quiz 2020 Trivia Quizzes

Muharram Quiz #1 – Test Your Knowledge

6Updated:31 August, 20201 Min Read
Eid Ul Adha Quiz

Eid ul Adha Quiz #1 – Test Your Knowledge

Hajj Quiz The Pilgrimage

Hajj Quiz: The Pilgrimage

Coronavirus Quizz Covid-19 Quiz Pakistan Web

Covid-19 Quiz: How much do you know about the coronavirus?

© 2005–2026 PakWeb
  • 🌐 About Us – PakWeb Digital Publishing Network
  • Privacy Policy
  • Contact us

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.