سینئر صحافی ارشد شریف نے انکشاف کیاہے کہ تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ استعفیٰ ان سے لیا گیا ہے۔
اس کی اصل وجہ دہری شہریت پر تنقید نہیں بلکہ اصل کہانی وہاں سے شروع ہوئی جب ڈیجیٹل پاکستان فائونڈیشن ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کروائی گئی اورایس ای سی پی میں رجسٹر ڈ کروانے کے بعد تانیہ ایدروس اس کی چیئر پرسن بن گئیں جبکہ جہانگیر ترین اوران کے وکیل اس کے ڈائریکٹرز بن گئے۔
ارشد شریف نے بتایا کہ جب وزیراعظم عمران خان کو اس معاملے کے بارے میں پتا چلا تو انہوں نے اندرونی سطح پرایک انکوائری شروع کروائی جس میں یہ پتا لگانے کی کوشش کی گئی تھی کہ ڈیجٹیل پاکستان فائونڈیشن جو بہت بڑا اسکینڈل بن سکتا تھا ، ایک پرائیویٹ کمپنی رجسٹرڈ کروائی گئی اور پھرے اسے لنک کیا جارہا تھا ، پھر اس میں جو پیسے آئیں گے اس کا حساب کیسے رکھا جائے گا ، وہ حکومت کے نام پر پیسے لے کر اپنے اکاﺅنٹس میں رکھیں گے۔
سینئر صحافی کا کہناتھا کہ اسکینڈل بننے سے پہلے ہی وزیراعظم کے نوٹس میں یہ چیز آئی تو انہوں نے انکوائری شروع کروا دی جس دوران یہ چیزیں تانیہ ایدروس پر ثابت ہوئیں اور معاون خصوصی انکوائری کمیٹی کے ممبران اور وزیراعظم عمران خان کو اس حوالے سے مطمئن نہیں کر سکیں جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی طرف سے انہیں پیغام بھجوایا گیا اورانہوں نے استعفیٰ دیدیا ۔
ارشد شریف کا کہناتھا کہ ایک پروگرام میں تانیہ ایدروس نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان فاونڈیشن بنانے کے لیے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد میں لیا تھا لیکن جب چند صحافیون نے وزیراعظم کے قریبی ذرائع سے اس کی تصدیق کرنا چاہی تو معلوم ہوا کہ وزیراعظم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اورمعاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دے دیا ۔




6 Comments
Madam g yunhi nai gaee..
[ATTACH type=”full”]53564[/ATTACH]
[USER=350]@Chulbul[/USER],
کہاں کہاں کیا کیا تبدیلی ہو رہی؟
[CENTER][USER=1]@Saad Sheikh[/USER],
ذرائع کے مطابق تانیہ ایدروس نے ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن کے نام سے کمپنی بنا رکھی تھی جبکہ ڈاکٹر ظفر مرزا ڈاکٹر ظفر مرزا سے تسلی بخش کارکردگی نہ دکھانے پر استعفیٰ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تانیہ ایدروس کے استعفے کی اصل وجہ مفادات کا ٹکراؤ تھا۔ ان کی کمپنی ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ تھی جس کے ڈائریکٹرز میں جہانگیر ترین بھی شامل تھے۔ تانیہ ایدروس کی کمپنی 27 فروری 2020ء کو رجسٹرڈ کرائی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تانیہ ایدروس کی کمپنی سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نے وضاحت مانگی تھی لیکن وہ تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہیں۔ اس کے بعد وزیراعظم آفس کی جانب سے تانیہ ایدروس کو مستعفی ہونے کا کہا گیا۔
[/CENTER]
[USERGROUP=12]@Recently Active Users[/USERGROUP]
[USER=32637]@intelligent086[/USER], بہت عمدہ
[USER=50142]@Danish Arain[/USER], شکریہ