یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹراضافے کاامکان ہے۔
نجی ٹی وی نے کہاہے کہ یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 9 روپے فی لٹر بڑھنے کاامکان ہے،پٹرول کی قیمت میں5 روپے فی لٹر اضافے کاامکان ہے جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کاامکان ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پر کام جاری ہے،سمری آج شام کو وزارت خزانہ کو ارسال کردی جائے گی۔
واضح رہے اس سے قبل بھی رواں ماہ کے آغاز میں تحریک انصاف کی حکومت تقریباً 25 روپے فی لٹر قیمتیں بڑھا چکی ہے، جس پر اسے شدید عوامی تنقید کا سامنا رہا۔کورونا وبا کے باعث دنیا بھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتی کم ترین سطح پر ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا بلکہ ایک لٹر پیٹرول پر تقریباً 48 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ایک لٹر پیٹرول پر 47 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔
ایسے میں قیمتیں کم کرنے کی بجائے مزید بڑھانا عوام کے لئے مزید مشکلات اور مہنگائی کا نیا طوفان آسکتا ہے۔
اپ ڈیٹ: حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ نئی قیمتیں ملاحظہ کیجئے۔



