PakWeb
  • Home
  • Pakistan
    • Business
    • Polls
    • Columns
    • Discussion Forums
    • Pakistan Prayer Times
    • Pakistani Baby Names
  • World
  • Mobiles
  • Tech
  • Entertainment
  • Sports
  • Health
  • Recipes
  • Quiz
  • Islam
Facebook Twitter Instagram YouTube
PakWeb
  • Home
  • Pakistan
    • Business
    • Polls
    • Columns
    • Discussion Forums
    • Pakistan Prayer Times
    • Pakistani Baby Names
  • World
  • Mobiles
  • Tech
  • Entertainment
  • Sports
  • Health
  • Recipes
  • Quiz
  • Islam
PakWeb
Home»Pakistan»Patients of COVID-19 & Cancer in Urdu
Pakistan

Patients of COVID-19 & Cancer in Urdu

Updated:8 July, 20207 Comments5 Mins Read
Facebook Twitter WhatsApp Telegram Pinterest Reddit Email
Covid-19 and Cancer Patients
Covid-19 and Cancer Patients
Facebook Twitter WhatsApp Pinterest Email

کووڈ 19 اور سرطان کے مریض

سرطان میں مبتلا افراد اور ان کے اہل خانہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مرض کووڈ 19 کی وجہ سے پریشان ہوں گے کیونکہ سرطان اور اس کے علاج سے انفیکشن سے لڑنے کی جسمانی صلاحیت میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ ذیل میں ان سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کی گئی ہے جو اس حوالے سے ذہن میں آتے ہیں۔

سرطان اور اس کے علاج سے قوت مدافعت کیسے کم ہوتی ہے؟

نظام مدافعت وائرسز، بشمول کورونا وائرس، سے ہونے والی جسمانی بیماریوں اور انفیکشنز سے ہماری حفاظت کرتا ہے۔ سرطان میں مبتلا بعض افراد کا نظام مدافعت کمزور ہو جاتا ہے جس سے ان کی انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت میں بھی کمی ہوتی ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ کیموتھراپی جیسے طریقۂ علاج ہڈی کے گودے کی خون کے سفید خلیے یا وائٹ بلڈ سیل بنانے کی صلاحیت میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ خون کے سفید خلیے آپ کے نظام مدافعت کا حصہ ہیں۔ بعض اقسام کے سرطانوں سے انفیکشن کا مقابلہ کرنے کی استعداد گھٹ جاتی ہے۔ یہ عموماً ایسے سرطان ہوتے ہیں جو نظام مدافعت پر اثر ڈالتے ہیں جیسے لیوکیمیا اور لیمفوما۔

سرطان کے مریض کی حیثیت سے اگر مجھے علامات ظاہر ہوں تو میں کیا کروں؟

کووڈ 19 کی عام علامات میں شامل ہیں؛
37.8 سینٹی گریڈ (100.04 فارن ہائٹ)یا اس سے زیادہ جسمانی درجہ حرارت، یا نئی اور مسلسل کھانسی…ایک گھنٹے تک بار بار کھانستے رہنا یا 24 گھنٹوں میں تین یا زیادہ بار تسلسل کے ساتھ کھانسی آنا۔
چکھنے یا سونگھنے کی حس میں تبدیلی یا اس کا ختم ہونا۔
ایسی صورت میں ڈاکٹر یا متعلقہ ادارے سے رابطہ کریں۔ علامات آنے یا بیمار محسوس کرنے پر فوری رابطہ کر لینا چاہیے۔

سرطان میں مبتلا ان افراد کے لیے کیا مشورہ ہے جنہیں کووڈ 19 کی کوئی علامت نہیں؟

خطرے کا شکار: کووڈ 19 کی صورت سرطان میں مبتلا بعض لوگوں کے شدید بیمار ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اگر آپ ان میں شمار ہوتے ہیں تو آپ کو چند اقدامات اٹھانے چاہیے تاکہ آپ محفوظ رہ سکیں۔ ان اقدامات سے آپ اپنے گرد ایک ”حفاظتی ڈھال‘‘ بنا سکتے ہیں۔ خطرے میں مبتلا لوگوں میں شامل ہیں؛
جن کی کیموتھراپی ہو رہی ہو۔
جن کے پھیپھڑوں کی ریڈیکل ریڈیوتھراپی ہو رہی ہو۔
جنہیں خون یا ہڈی کے گودے کا سرطان ہو، مثلاً لیوکیمیا، لیمفوما یا میلوما۔
سرطان کے لیے جن کی امینو تھراپی ہو رہی ہویا دوسرے اینٹی باڈی علاج چل رہے ہوں۔
سرطان کا ایسا علاج چل رہا ہو جس سے نظام مدافعت متاثر ہوتا ہو جیسے پروٹین کائنیز اِنہبیٹرز یا پی اے آر پی اِنہبیٹرز۔
جن کا ہڈی کے گودے یا سٹم سیل ٹرانسپلانٹ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہوا ہو، یا جو ابھی تک امینوسپریشن (قوت مدافعت کم کرنے والی) ادویات استعمال کر رہے ہوں۔
اگر آپ کو یقین نہیں کہ آپ کا کون سا علاج چل رہا ہے یا آپ کو معلوم نہیں کہ ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں زیادہ خطرہ ہے تو طبی ماہر یا متعلقہ ادارے سے رابطہ کریں۔

حفاظتی ڈھال کیا ہے؟

 یہ خطرے سے دوچار لوگوں کو محفوظ رکھنے کا ایک طریقہ ہے تاکہ وہ کووڈ 19 سے بچ جائیں۔ وبا کے ابتدا عرصے میں ایسے لوگوں کو گھر میں محدود رہنے اور دوسرے لوگوں سے رابطہ نہ کرنے کا کہا گیا تھا، لیکن تازہ ہدایت نامے کے مطابق وہ حفاظتی اقدامات کی پاسداری کرتے ہوئے گھر سے نکل سکتے ہیں۔ ہدایت نامے کے چند اہم نکات یہ ہیں۔
دوسرے فرد سے دو میٹر (چھ فٹ) کے فاصلے پر رہیں۔
جتنا ممکن ہو گھر پر رہیں۔
آپ اہل خانہ کے ساتھ گھر سے باہر جا سکتے ہیں لیکن ان سے بھی جسمانی فاصلہ رکھیں۔
آپ نے دوسری عمارتوں، گھروں یا بند جگہوں میں نہیں جانا۔
آپ نے دوستوں اور رشتہ داروں وغیرہ کی پارٹیوں، شادیوں اور دیگر اجتماعات میں شرکت نہیں کرنی۔
خریداری کے لیے اہل خانہ یا دوستوں کی مدد لیں تاکہ آپ کو باہر نہ نکلنا پڑے۔
کسی ایسے فرد سے رابطہ نہ کریں جس میں کووڈ 19 کی علامات ہوں۔
کووڈ 19کی صورت حال کی بہتری تک آپ مندرجہ بالا نکات پر مشتمل یہ ”حفاظتی ڈھال‘‘ پہنے رکھیں۔

مجھے سرطان ہے لیکن وہ ایسا نہیں جس سے میں خطرے سے دوچار لوگوں میں شمار ہونے لگوں، مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپ کا شمار ایسے لوگوں میں نہیں ہوتا جنہیں خطرہ ہے تو آپ نے جسمانی فاصلے کو ضرور قائم رکھنا ہے تاکہ آپ کووڈ 19 سے بچ سکیں اور دوسروں میں اسے پھیلانے کا ذطریعہ بھی نہ بنیں۔ آپ وہ تمام حفاظتی تدابیر اپنائیں جن کی ہدایت عام لوگوں کو کی گئی ہے۔
مجھے ماضی میں سرطان ہوا تھا، لیکن اب میرا علاج نہیں چل رہا۔ کیا اب بھی مجھے کووڈ 19 سے شدید بیمار ہونے کا خطرہ ہے؟
علاج کے بعد وقت کے ساتھ نظام مدافعت بحال ہو جاتا ہے۔ لہٰذا اس بات کا امکان کم ہے کہ آپ انتہائی خطرے کے شکار افراد میں شامل ہوں گے بشرطیکہ علاج کو ختم ہوئے کچھ عرصہ بیت چکا ہے۔
البتہ یاد رکھیں اگر آپ کو خون یا ہڈیوں کے گودے کا سرطان ہے جیسا کہ لیوکیمیا، لیمفوما یا میلوما تو علاج ہو رہا ہو یا نہ ہو رہا ہو، کووڈ 19 آپ کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔

میں پریشان ہوں کیونکہ مجھ میں سرطان کی علامات ہیں، مجھے کیا کرنا چاہیے؟

آپ ڈاکٹر، متعلقہ ادارے یا حکومت کی جانب سے دی گئی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

وبا کے دوران کیا میری کیموتھراپی اور سرطان کے دوسری اقسام کے علاج جاری رہیں گے؟

ضرورت پڑنے پر علاج میں تبدیلی کا فیصلہ طبی ماہرین کریں گے۔ ان کی کوشش ہو گی کہ کووڈ 19کی وبا سے سرطان کے مریض کم سے کم متاثر ہوں۔ صورت حال کے پیش نظر تبدیلی ہو بھی سکتی ہے اور نہیں بھی۔
سرطان کی تشخیص کے بعد اس سے نپٹنے کا عمل یقینا مشکل ہوتا ہے، اور جب کووڈ 19 جیسی وبا اردگرد موجود ہو تو تشویش بڑھ جاتی ہے۔ اس صورت حال میں پُرسکون رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔
(ماخذ: ”کینسر ریسرچ یو کے‘‘ ۔ تحریر : رضوان عطا)

Cancer Coronavirus Covid-19

Related Posts

What is a Cusec? Understanding Pakistan's Flood Waters

What is a Cusec? Understanding Pakistan’s Flood Waters

Maryam Nawaz Surveys Ravi River Flood Situation by Boat

Maryam Nawaz Surveys Ravi River Flood Situation by Boat

New Water Reservoirs Needed to Fight Climate Change: PM

New Water Reservoirs Needed to Fight Climate Change: PM

7 Comments

  1. Maria Hussain J on 26 June, 2020 7:04 pm

    Very informative questions and answers, thanks @intelligent086

    Reply
  2. intelligent086 on 28 June, 2020 1:21 am

    [QUOTE=”Maria Hussain J, post: 500198, member: 49958″]
    Very informative questions and answers, thanks @intelligent086
    [/QUOTE]
    پسند اور رائے کا شکریہ

    Reply
  3. Abdullah Jaan on 29 June, 2020 6:26 pm

    [USER=32637]@intelligent086[/USER]
    بہت عمدہ

    Reply
  4. intelligent086 on 30 June, 2020 3:52 am

    [QUOTE=”Abdullah Jaan, post: 500399, member: 50270″]
    [USER=32637]@intelligent086[/USER]
    بہت عمدہ
    [/QUOTE]
    پسند اور رائے کا شکریہ

    Reply
  5. Bareera Rasheed on 2 July, 2020 11:22 am

    [USER=32637]@intelligent086[/USER]
    ایک اور مضمون

    Reply
  6. intelligent086 on 3 July, 2020 2:54 am

    [QUOTE=”Maria-Noor, post: 500155, member: 49959″]
    [USER=32637]@intelligent086[/USER]
    اہم اور مفید طبی معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
    [/QUOTE]
    پسند اور رائے کا شکریہ
    🙂

    Reply
  7. intelligent086 on 3 July, 2020 2:55 am

    [QUOTE=”Bareera Rasheed, post: 500844, member: 50280″]
    [USER=32637]@intelligent086[/USER]
    ایک اور مضمون
    [/QUOTE]
    جی ہاں اور بھی بہت ہیں۔۔۔۔۔۔۔

    Reply

Leave A Reply Cancel Reply

China Unveils World's First 6G Chip, Beats US & Europe

China Unveils World’s First 6G Chip, Beats US & Europe

What is a Cusec? Understanding Pakistan's Flood Waters

What is a Cusec? Understanding Pakistan’s Flood Waters

Good News: Electricity Price Reduction Expected Soon

Good News: Electricity Price Reduction Expected Soon

Maryam Nawaz Surveys Ravi River Flood Situation by Boat

Maryam Nawaz Surveys Ravi River Flood Situation by Boat

Trivia Quizzes
Muharram Quiz 2020 Trivia Quizzes

Muharram Quiz #1 – Test Your Knowledge

6Updated:31 August, 20201 Min Read
Eid Ul Adha Quiz

Eid ul Adha Quiz #1 – Test Your Knowledge

Hajj Quiz The Pilgrimage

Hajj Quiz: The Pilgrimage

Coronavirus Quizz Covid-19 Quiz Pakistan Web

Covid-19 Quiz: How much do you know about the coronavirus?

© 2005–2026 PakWeb
  • 🌐 About Us – PakWeb Digital Publishing Network
  • Privacy Policy
  • Contact us

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.