PakWeb
  • Home
  • Pakistan
    • Business
    • Polls
    • Columns
    • Discussion Forums
    • Pakistan Prayer Times
    • Pakistani Baby Names
  • World
  • Mobiles
  • Tech
  • Entertainment
  • Sports
  • Health
  • Recipes
  • Quiz
  • Islam
Facebook Twitter Instagram YouTube
PakWeb
  • Home
  • Pakistan
    • Business
    • Polls
    • Columns
    • Discussion Forums
    • Pakistan Prayer Times
    • Pakistani Baby Names
  • World
  • Mobiles
  • Tech
  • Entertainment
  • Sports
  • Health
  • Recipes
  • Quiz
  • Islam
PakWeb
Home»Fitness and Health»Coronavirus Effects on Lungs
Fitness and Health

Coronavirus Effects on Lungs

Updated:25 February, 2022No Comments6 Mins Read
Facebook Twitter WhatsApp Telegram Pinterest Reddit Email
Coronavirus affects on lungs
Facebook Twitter WhatsApp Pinterest Email

کورونا وائرس کے پھیپھڑوں پر اثرات

نظام تنفس کے دیگر امراض کی طرح کووڈ 19، جو نئے کورونا وائرس سے پیدا ہوتا ہے، پھیپھڑوں پر دیرپا اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ کووڈ 19 مبتلا ہونے کے دوران اور بحالی کے بعد پھیپھڑوں پر کس طرح اثرانداز ہوتا ہے اس بارے میں ہمیں وقت کے ساتھ مزید جانکاری حاصل ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر پناگس گلیاٹساٹوس جان ہاپکنز بے ویو میڈیکل سنٹر میں پھیپھڑوں کے امراض کے ماہر ہیں اور کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔ انہوں نے نئے کورونا وائرس سے پیدا شدہ پھیپھڑوں کے چند اہم مسائل پر روشنی ڈالی ہے۔

کووڈ 19 سے ہونے والا نمونیا

نمونیا میں پھیپھڑے مائع سے بھر جاتے ہیں اور ان میں سوزش پیدا ہو جاتی ہے جس سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ بعض لوگوں میں سانس لینے کا مسئلہ شدت اختیار کر جاتا ہے اور انہیں ہسپتال میں آکسیجن یا وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔ کووڈ 19 سے پیدا ہونے والا نمونیا عموماً دونوں پھیپھڑوں پر اثر ڈالتا ہے۔ پھیپھڑوں میں ہوا کی تھیلیوں (Air sacs) میں مائع بھر جاتا ہے جس سے آکسیجن لینے کی صلاحیت محدود ہو جاتی ہے اور سانس میں تیزی، کھانسی و دیگر علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

اگرچہ بیشتر افراد کے پھیپھڑوں کو نمونیا سے دیرپا ضرر نہیں پہنچتا اور وہ صحت یاب ہو جاتے ہیں لیکن کووڈ 19 سے ہونے والا نمونیا شدید بھی ہو سکتا ہے۔ اس مرض کے جانے کے بعد بھی پھیپھڑوں کو پہنچنے والے ضرر کے سبب سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے جسے بہتر ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

ایکیوٹ ریسپی ریٹری ڈسٹرس سینڈروم

(اے آر ڈی ایس)

کووڈ 19 کا نمونیا جوں جوں بڑھتا جاتا ہے، پھیپھڑوں میں خون کی باریک رگوں سے نکلنے والا مائع ہوا کی تھیلیوں کو بھرتا جاتا ہے۔ بالآخر سانس تیز ہونے لگتی ہے، جس کے بعد ایکیوٹ ریسپی ریٹری ڈسٹریس سینڈروم (اے آر ڈی ایس) ہو سکتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں کے ناکارہ ہونے کی ایک شکل ہے۔ اے آر ڈی ایس کے مریض عام طور پر از خود سانس لینے کے قابل نہیں ہوتے اور ان کے جسم میں آکسیجن پہنچانے کے لیے وینٹی لیٹر کی مدد لینا پڑ سکتی ہے۔ گھر اور ہسپتال دونوں جگہ اے آر ڈی ایس مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔ اے آر ڈی ایس سے بچ جانے اور کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے پھیپھڑوں پر مستقل نشان رہ سکتے ہیں۔

سِپسس کی بیماری

کووڈ 19 سے پیدا ہونے والا ایک اور شدید مسئلہ سِپسس ہے۔ سِپسس تب ہوتا ہے جب کوئی انفیکشن دوران خون میں پہنچ کر پھیل جاتی ہے اور جہاں پہنچتی ہے، بافتوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ پھیپھڑے، دل اور جسم کے دوسرے حصے کسی آکسٹرا کی طرح مل جل کر کام کرتے ہیں۔ سِپسس میں ان کے مابین ربط ٹوٹ جاتا ہے۔ ایک کے بعد دوسرے اعضا کا نظام بند ہونے لگتاہے ، جس میں پھیپھڑے اور دل شامل ہیں۔ سِپسس سے بچ جانے والے مریض کے پھیپھڑوں اور دیگر اعضا پر دیر پا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سپرانفیکشن

کووڈ 19میں مبتلا فرد کا نظام مدافعت مداخلت کاروں (وائرس) کے خلاف سخت جدوجہد کرتا ہے۔ اس سے دوسرے بیکٹیریا اور وائرس کی انفیکشن کے خلاف طاقت کم پڑ جاتی ہے۔ اس سے بہت بڑی یا سپر انفیکشن ہو سکتی ہے جس کا نتیجہ پھیپھڑوں کے اضافی نقصان کی صورت میں نکلتا ہے۔

پھیپھڑوں پر اثراندازہونے والے 3 عوامل

کووڈ 19 میں تین عوامل پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مرض کی شدت… پہلی چیز تو کوروناوائرس انفیکشن کی شدت ہے۔ اگر یہ کم ہے تو اس سے پھیپھڑوں کی بافتوں پر دیرپا اثر پڑنے کا امکان کم ہے۔

صحت کی حالت… دوسرا، اگر آپ کو صحت کے مسائل پہلے سے ہیں، جیسا کہ ”کرونک اوبسٹرکٹو پلمونیری ڈیزیز (سی او پی ڈی) یا دل کا مرض، تو اس سے کووڈ 19 کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ معمر افراد کو کووڈ 19 سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ ان کے پھیپھڑوں کی بافتوں میں لچک کم ہوتی ہے اور عمر میں اضافے کے باعث ان کی قوت مدافعت کم ہو سکتی ہے۔

علاج… علاج تیسرا عامل ہے۔ مریض کی صحت یابی اور پھیپھڑوں کی طویل المدت صحت کا انحصار اس امر پر ہے کہ اس کا کس طرح خیال رکھا گیا۔ اگر سخت بیماروں کا ہسپتالوں میں بروقت علاج ہو جائے تو پھیپھڑوں کو کم نقصان پہنچتا ہے۔

کیا مریض پھیپھڑوں کے نقصان کو کم کر سکتا ہے؟

کچھ ایسے کام ہیں جنہیں کوروناوائرس کا مریض پھیپھڑوں کو نقصان سے بچانے کے لیے کر سکتا ہے۔ اگر آپ کو پہلے سے صحت کے مسائل ہیں تو ان میں کمی کے لیے وہ سب کچھ کریں جو آپ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ذیابیطس، سی او پی ڈی یا امراض قلب میں مبتلا افراد کو اپنا خیال رکھنا چاہیے اور ہدایات کے مطابق ادویات استعمال کرنی چاہئیں۔ مناسب غذا اور مائع کے استعمال سے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دینا بھی کووڈ 19کی پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد گار ہوتا ہے۔ مجموعی صحت کے لیے اچھی غذا اہم ہے۔ جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دی جائے تو خون کی مقدار مناسب رہتی ہے اور نظام تنفس میں پھیپھڑوں کی جھلیاں ( mucous membranes) صحت مند رہتی ہیں جس سے انفیکشن اور بافتوں کے نقصان کے خلاف بہتر مدافعت ہوتی ہے۔

کیا پھیپھڑوں کو پہنچنے والے ضرر کا ازالہ کبھی نہیں ہو سکتا؟

کووڈ 19 میں سخت بیمار ہونے والے مریض کے پھیپھڑے بحال ہو سکتے ہیں، لیکن ایسا یکایک نہیں ہوتا۔ پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازلے میں وقت لگتا ہے۔ وقت کے ساتھ بافتیں مندمل ہوتی ہیں، لیکن کووڈ 19 سے قبل والی حالت میں آنے میں تین ماہ سے ایک سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں کو علاج اور تھراپی جاری رکھنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ایک بار جب وبا ختم ہو جائے گی تو کووڈ 19 سے بحال ہونے والے ایسے مریض موجود رہیں گے جن کی صحت کی ضروریات نئی ہوں گی۔ ڈاکٹر، نظام تنفس کے تھراپسٹ اور طبی معاونت کرنے والوں کو ان مریضوں کے پھیپھڑوں کے افعال کی مکمل بحالی کے لیے ہر ممکن مدد کرنا ہو گی۔
(ترجمہ و تلخیص: رضوان عطا)

Coronavirus Covid-19

Related Posts

Top Health Benefits of Bottle Gourd (Lauki) Juice – A Natural Wellness Drink

Top Health Benefits of Bottle Gourd (Lauki) Juice – A Natural Wellness Drink

Harvard Study: Early Healthy Diet Enhances Long-term Well-being

Harvard Study: Early Healthy Diet Enhances Long-term Well-being

Study Finds Long-term Daily Multivitamin Use Does Not Improve Longevity

Study Finds Long-term Daily Multivitamin Use Does Not Improve Longevity

Leave A Reply Cancel Reply

China Unveils World's First 6G Chip, Beats US & Europe

China Unveils World’s First 6G Chip, Beats US & Europe

What is a Cusec? Understanding Pakistan's Flood Waters

What is a Cusec? Understanding Pakistan’s Flood Waters

Good News: Electricity Price Reduction Expected Soon

Good News: Electricity Price Reduction Expected Soon

Maryam Nawaz Surveys Ravi River Flood Situation by Boat

Maryam Nawaz Surveys Ravi River Flood Situation by Boat

Trivia Quizzes
Muharram Quiz 2020 Trivia Quizzes

Muharram Quiz #1 – Test Your Knowledge

6Updated:31 August, 20201 Min Read
Eid Ul Adha Quiz

Eid ul Adha Quiz #1 – Test Your Knowledge

Hajj Quiz The Pilgrimage

Hajj Quiz: The Pilgrimage

Coronavirus Quizz Covid-19 Quiz Pakistan Web

Covid-19 Quiz: How much do you know about the coronavirus?

© 2005–2026 PakWeb
  • 🌐 About Us – PakWeb Digital Publishing Network
  • Privacy Policy
  • Contact us

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.