PakWeb
  • Home
  • Pakistan
    • Business
    • Polls
    • Columns
    • Discussion Forums
    • Pakistan Prayer Times
    • Pakistani Baby Names
  • World
  • Mobiles
  • Tech
  • Entertainment
  • Sports
  • Health
  • Recipes
  • Quiz
  • Islam
Facebook Twitter Instagram YouTube
PakWeb
  • Home
  • Pakistan
    • Business
    • Polls
    • Columns
    • Discussion Forums
    • Pakistan Prayer Times
    • Pakistani Baby Names
  • World
  • Mobiles
  • Tech
  • Entertainment
  • Sports
  • Health
  • Recipes
  • Quiz
  • Islam
PakWeb
Home»Pakistan»A 21-year-old Brave Girl from Karachi came to the Cattle Market to sell her Sacrificial Animals
Pakistan

A 21-year-old Brave Girl from Karachi came to the Cattle Market to sell her Sacrificial Animals

Updated:20 July, 20205 Comments3 Mins Read
Facebook Twitter WhatsApp Telegram Pinterest Reddit Email
Karachi Girl Cow Sale In Super Highway Mandi
Karachi Girl Cow Sale In Super Highway Mandi
Facebook Twitter WhatsApp Pinterest Email

کراچی: سپر ہائی وے مویشی منڈی میں 21 سالہ لڑکی بھی قربانی کے جانور فروخت کرنے آگئی جس کے کمیپ میں 7 لاکھ روپے تک کے جانور موجود ہیں، یہ لڑکی جانوروں کی دیکھ بھال کے ساتھ خریداروں سے قیمتیں بھی طے کرتی ہے۔

سپر ہائی وے مویشی منڈی میں کراچی کی ایک باہمت 21 سالہ نوجوان لڑکی بھی جانوروں کی فروخت کے لیے میدان میں آگئی، عائشہ غنی جہاں جانوروں کی فروخت کے لئے مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وہیں اپنے جانوروں کی دیکھ بھال بھی کر رہی ہے، عائشہ غنی اپنے جانور مویشی منڈی سمیت آن لائن بھی فروخت کر رہی ہے۔

[modula id=”719″]

ایکسپریس کے مطابق کراچی گلشن اقبال کی رہائشی 21 سالہ عائشہ غنی نے جانوروں کی فروخت کے لیے مویشی منڈی میں کیمپ لگالیا، کیمپ میں 36 جانور موجود ہیں جن میں دو اور چار دانت کی گائے، بیل اور بچھڑے شامل ہیں۔ ان کی قیمتیں 1 لاکھ 30 ہزار روپے سے لے کر 7 لاکھ روپے تک ہیں۔

عائشہ روزانہ صبح منڈی آکر اپنے جانوروں کی دیکھ بھال خود کرتی ہے، انہیں نہلانا، چہل قدمی کروانا، سجانا اور انہیں کھانا پلانا بھی خود کرتی ہے۔ منڈی آنے والے خریداروں کو جانوروں کی خصوصیات بتانے کے ساتھ ساتھ ان کی فروخت کے حوالے سے قیمتیں بھی طے کرلیتی ہے۔

عائشہ اپنے جانور مویشی منڈی میں فروخت کرنے کے علاوہ آن لائن بھی فروخت کر رہی ہے۔ عائشہ غنی کا ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری 10 گائے فروخت ہوچکی ہیں، بڑے جانور ابھی کافی ہیں جو آہستہ آہستہ فروخت ہوجائیں گے، ہمارے پاس 1 لاکھ 30 ہزار روپے سے شروع ہو کر 7 لاکھ روپے تک کے جانور موجود ہیں، اس سال خریدار کم آرہے ہیں جس کی وجہ کام سست روی کا شکار ہے۔

عائشہ کے مطابق ہمارے جانور آن لائن بھی فروخت ہوتے ہیں جہاں میں روزانہ آن لائن آکر جانوروں کی تصاویر بھی اپ لوڈ کرتی ہوں اور ان سے متعلق معلومات بھی پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ خریدار کم قیمت میں اچھے جانور کی تلاش میں منڈی آتے ہیں، اس سال مہنگائی میں بہت اضافہ ہوا ہے اسی لیے قیمتیں بھی بہت زیادہ ہوگئی ہیں۔ عائشہ نے بتایا کہ یہ جانور چونکہ گھر کے پلے ہوئے ہیں اس لیے روٹی اور چاول وغیرہ بھی کھاتے ہیں تاہم ان کی بنیادی غذا چارہ ہے، ہر تین گھنٹے بعد یہ کھانا کھاتے ہیں، میں روزانہ منڈی آتی ہوں اور جانوروں کے ساتھ وقت گزارتی ہوں تاہم ان کی دیکھ بھال کے لیے یہاں ورکرز بھی رکھے ہوئے ہیں۔

عائشہ نے کہا کہ اس سال پہلی بار میں یہ کام کر رہی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ لڑکیاں بھی اس کام میں آگے آئیں، مشکلات تو بہت آتی ہیں لیکن میں معاشرے میں مقام بنانا چاہتی ہوں، لڑکیوں کو آگے بڑھنے میں بہت سے مسائل پیش آتے ہیں، میں نے پہلا قدم اٹھایا ہے امید ہے مجھے دیکھ کر مزید لڑکیاں اور خواتین بھی آگے آئیں گی۔

Brave Girl Cattle Market Karachi Sacrificial Animals

Related Posts

What is a Cusec? Understanding Pakistan's Flood Waters

What is a Cusec? Understanding Pakistan’s Flood Waters

Maryam Nawaz Surveys Ravi River Flood Situation by Boat

Maryam Nawaz Surveys Ravi River Flood Situation by Boat

New Water Reservoirs Needed to Fight Climate Change: PM

New Water Reservoirs Needed to Fight Climate Change: PM

5 Comments

  1. Maria-Noor on 20 July, 2020 11:22 pm

    [USER=1]@Saad Sheikh[/USER],
    اللہ تعالٰی اس کی حفاظت فرمائے نا جانے کیا مجبوری ہے
    شیئر کرنے کا شکریہ

    Reply
  2. intelligent086 on 21 July, 2020 3:35 am

    بیشک
    آمین یا رب العالمین

    Reply
  3. Danish Arain on 28 July, 2020 5:19 pm

    [CENTER]
    یہ لڑکی
    [/CENTER]
    [ATTACH type=”full”]53553[/ATTACH]

    Reply
  4. Saad Sheikh on 28 July, 2020 5:36 pm

    [USER=50142]@Danish Arain[/USER], ماشاءاللہ

    Reply
  5. intelligent086 on 29 July, 2020 2:43 am

    [USER=50142]@Danish Arain[/USER],
    اس کو یہاں لے آیا ہے؟

    Reply

Leave A Reply Cancel Reply

China Unveils World's First 6G Chip, Beats US & Europe

China Unveils World’s First 6G Chip, Beats US & Europe

What is a Cusec? Understanding Pakistan's Flood Waters

What is a Cusec? Understanding Pakistan’s Flood Waters

Good News: Electricity Price Reduction Expected Soon

Good News: Electricity Price Reduction Expected Soon

Maryam Nawaz Surveys Ravi River Flood Situation by Boat

Maryam Nawaz Surveys Ravi River Flood Situation by Boat

Trivia Quizzes
Muharram Quiz 2020 Trivia Quizzes

Muharram Quiz #1 – Test Your Knowledge

6Updated:31 August, 20201 Min Read
Eid Ul Adha Quiz

Eid ul Adha Quiz #1 – Test Your Knowledge

Hajj Quiz The Pilgrimage

Hajj Quiz: The Pilgrimage

Coronavirus Quizz Covid-19 Quiz Pakistan Web

Covid-19 Quiz: How much do you know about the coronavirus?

© 2005–2026 PakWeb
  • 🌐 About Us – PakWeb Digital Publishing Network
  • Privacy Policy
  • Contact us

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.