PakWeb
  • Home
  • Pakistan
    • Business
    • Polls
    • Columns
    • Discussion Forums
    • Pakistan Prayer Times
    • Pakistani Baby Names
  • World
  • Mobiles
  • Tech
  • Entertainment
  • Sports
  • Health
  • Recipes
  • Quiz
  • Islam
Facebook Twitter Instagram YouTube
PakWeb
  • Home
  • Pakistan
    • Business
    • Polls
    • Columns
    • Discussion Forums
    • Pakistan Prayer Times
    • Pakistani Baby Names
  • World
  • Mobiles
  • Tech
  • Entertainment
  • Sports
  • Health
  • Recipes
  • Quiz
  • Islam
PakWeb
Home»Pakistan»Assets Details and Dual Citizenship of Prime Ministers Advisors and Ministers
Pakistan

Assets Details and Dual Citizenship of Prime Ministers Advisors and Ministers

Updated:20 July, 202019 Comments4 Mins Read
Facebook Twitter WhatsApp Telegram Pinterest Reddit Email
Sapms Assets Dual Nationality
Sapms Assets Dual Nationality
Facebook Twitter WhatsApp Pinterest Email

وزیر اعظم کے معاونین کے اثاثوں اور دہری شہریت کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزیر اعظم کے معاونین و مشیران کے اثاثوں اور دہری شہریت کی تفصیلات سامنے آگئیں، معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابرکےاثاثوں کی مالیت 2 ارب 75کروڑ 28 لاکھ،ذلفی بخاری لندن میں 48 لاکھ 50 ہزار پائونڈزکی جائیداد کے مالک جبکہ پاکستان میں بھی کروڑوں کےاثاثے موجود ہیں۔

معاون خصوصی جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کےاثاثوں کی مالیت16کروڑ 10لاکھ روپےنکلی،عبدالرزاق داؤد کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 75 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد،ڈاکٹر ظفر مرزا 5 کروڑ، 70 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک جبکہ ڈاکٹر شہبازگل کے اثاثوں کی مالیت 9 کروڑ،44 لاکھ روپے ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے 15 معاونین خصوصی کی شہریت اوراثاثوں کی مکمل تفصیلات کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر شائع کردی گئی ہیں۔

وزیر اعظم کے پندرہ معاونین خصوصی میں سے پانچ دہری شہریت کے حامل ہیں جن میں ندیم بابر،ذلفی بخاری،معید یوسف،تانیہ ادریس اورندیم افضل چن شامل ہیں جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل سمیت دو معاونین خصوصی گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔

دستاویزات کےمطابق معاون خصوصی برائےپٹرولیم ندیم بابر 2 ارب 75 کروڑ روپے کے مالک ہیں،ندیم بابر کی پاکستان اور بیرون ملک جائیدادیں ہیں،ندیم بابر پاکستان میں 12 کروڑ97 لاکھ روپے کی کمرشل اراضی کے مالک ہیں جبکہ اُن کے پاس بیرون ملک 2 درجن سے زائد کمپنیز میں شیئرز بھی موجود ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں کے معاملات دیکھنے والے سید ذلفی بخاری کے پاس بیرون ملک بینکوں میں17 لاکھ پاؤنڈ رقم موجود ہے جبکہ ذلفی بخاری اوران کی اہلیہ کے پاس پاکستانی بینکوں میں بھی 24 لاکھ روپےموجود ہیں ۔ذلفی بخاری پاکستان میں 1300 کنال سے زائد اراضی کے مالک ہیں،اسلام آباد میں ذلفی بخاری کے 34 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹس ہیں،ذلفی بخاری لندن میں 48 لاکھ 50 ہزار پائونڈز کی جائیداد کے بھی مالک ہیں،ذلفی بخاری کے پاس بیرون ملک 5 کمپنیوں کے شیئرز ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ کے پاس 5 لاکھ پاؤنڈ مالیت کا سونا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل کے موجودہ اثاثوں کی مالیت 9 کروڑ 44 لاکھ روپے ہے،شہباز گل پاکستان میں ایک پلاٹ، فارم ہاوس اور بیرون ملک ایک گھر کے مالک ہیں جبکہ شہباز گل کے ذمے 2 کروڑ 42 لاکھ کے واجبات ہیں۔معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبرکے اثاثوں کی مالیت 7کروڑ، 23 لاکھ سے زائد ہے جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہے،عاصم سلیم باجوہ رحیم یارخان اور بہاولپور میں 65 ایکڑاراضی کے بھی مالک ہیں جبکہ کراچی، لاہور اسلام آباد میں5 پلاٹس بھی ہیں،معاون خصوصی اطلاعات کےپاس گلبرگ گرین میں7کروڑ روپےمالیت کا فارم ہاؤس بھی ہے۔

معاون خصوصی صحت ظفر مرزا 5 کروڑ 70 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں،معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزاکی اہلیہ کےپاس 20 لاکھ روپےمالیت کےزیورات بھی ہیں جبکہ دستاویزات کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کے پاس 2 کروڑ روپے مالیت کا گھر اور 3 کروڑ کے پلاٹس ہیں۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ روپے ظاہرکی ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے پاس ایک گاڑی ان کے شوہر کے نام پر ہے جبکہ ان کے پاس پانچ لاکھ روپے مالیت کی جیولری بھی موجود ہے۔

مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم وراثتی طور پر حاصل کی گئی 15 جائیدادوں کے مالک ہیں،مشیر موسمیاتی تبدیلی نے اہلیہ کے نام پر 10 لاکھ 75 ہزار روپے کی جائیداد بھی ظاہرکی ہے،ملک امین اسلم نے ایک کروڑ47 لاکھ روپے کا بینک بیلنس بھی اثاثہ جات میں ظاہرکیا ہےجبکہ ملک امین اسلم ایک لاکھ کےزرعی آلات،ڈیڑھ لاکھ روپےکےفرنیچر کےبھی مالک ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 75 کروڑ،68 لاکھ روپے سے زائد ہےجبکہ مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے اثاثوں کی مالیت 29 کروڑ، 70 لاکھ روپے ہے۔

Assets Citizenship Dual Citizenship Dual Nationality Imran Khan Nationality Prime Minister

Related Posts

What is a Cusec? Understanding Pakistan's Flood Waters

What is a Cusec? Understanding Pakistan’s Flood Waters

Maryam Nawaz Surveys Ravi River Flood Situation by Boat

Maryam Nawaz Surveys Ravi River Flood Situation by Boat

New Water Reservoirs Needed to Fight Climate Change: PM

New Water Reservoirs Needed to Fight Climate Change: PM

19 Comments

  1. Maria-Noor on 20 July, 2020 7:26 am

    میں کل سے سن رہی تھی لیکن بیزاری میں صحیح سمجھ نہیں آ رہی تھی کون سا لٹیرا کہاں سے آیا ہے
    معلوماتی کھاتہ
    کیونکہ اس میں کچھ زیادہ ہی کھاتے پیتے ہیں
    [USER=32637]@intelligent086[/USER] [USER=49964]@Angelaa[/USER]
    کہاں ہے پاکستان کا وہ 60 فی صد مستقبل غربت کی لکیر

    Reply
  2. Saad Sheikh on 20 July, 2020 7:38 am

    PTI sab looters ki aamaj gah bani huwi hai, kyun k sab say baray iman daar imran khan ki govt hai.. 😉

    Reply
  3. Maria-Noor on 20 July, 2020 5:02 pm

    [USER=1]@Saad Sheikh[/USER],
    درندوں کی کھچار ہوتی ہے ہمارے ہاں ہر صاحب اقتدار انہی کھچاروں میں رہتے ہیں

    Reply
  4. Saad Sheikh on 20 July, 2020 5:18 pm

    [USER=49959]@Maria-Noor[/USER], یہ سارے وزیر مشیر عمران خان نے خود ہی چنے ہیں نا؟ یا کسی اور نے انہیں مجبور کیا؟ دونوں صورتوں میں ہی عمران خان معصوم نہیں، انہی چیزوں پر تو عمران خان کی ساری سیاست تھی، اب یہی سب گند ان کے گھر میں ہے۔

    Reply
  5. Maria-Noor on 20 July, 2020 5:28 pm

    [USER=1]@Saad Sheikh[/USER],
    تقریریں اچھی کر لیتا ہے 🤣 واہ کیا سٹائل ہے 😆 نہیں چھوڑوں گا بس دھاڑتا رہا ہے عملی طور پر کچومر نکال کر رکھ دیا

    Reply
  6. intelligent086 on 21 July, 2020 3:46 am

    [USER=49959]@Maria-Noor[/USER],
    تبدیلی ۔۔۔۔۔ :laugh: ۔
    اور
    حماقتیں

    Reply
  7. intelligent086 on 21 July, 2020 3:48 am

    [USER=49959]@Maria-Noor[/USER],
    ارے یوتھ کا ہیرو ہے۔

    Reply
  8. intelligent086 on 21 July, 2020 3:49 am

    [USER=1]@Saad Sheikh[/USER],
    شیخ صاحب بس دیکھتے جائیں اب نیا موڑ کیا آتا ہے؟

    Reply
  9. Maria-Noor on 21 July, 2020 3:37 pm

    [QUOTE=”intelligent086, post: 502569, member: 32637″]
    شیخ صاحب بس دیکھتے جائیں اب نیا موڑ کیا آتا ہے؟
    [/QUOTE]
    کوئی کھائی ہے

    Reply
  10. Chulbul on 21 July, 2020 3:51 pm

    [QUOTE=”intelligent086, post: 502568, member: 32637″]
    ارے یوتھ کا ہیرو ہے۔
    [/QUOTE]
    اسے اپنی ہیرو گری کرکٹ گراؤنڈ تک ہی رکھنی چاہئے تھی، ملک کا کیا قصور تھا جو اسے پچ کی طرح روند ڈالا؟

    Reply
  11. Maria-Noor on 21 July, 2020 3:58 pm

    فل ٹاس کھیل رہے ہیں 😅 لگتا ہے آخری اوورز چل رہے ہیں

    Reply
  12. Saad Sheikh on 21 July, 2020 4:26 pm

    [USER=49959]@Maria-Noor[/USER], بامقصد کھیل رہے ہوتے تو بات تھی مگر یہ تو عوامی امنگوں خوابوں کے ساتھ کھلواڑ ہوگیا۔

    Reply
  13. intelligent086 on 22 July, 2020 1:25 am

    [QUOTE=”Maria-Noor, post: 502595, member: 49959″]
    کوئی کھائی ہے
    [/QUOTE]
    کھڈا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Reply
  14. Danish Arain on 22 July, 2020 11:34 pm

    [USER=1]@Saad Sheikh[/USER],
    بہت عمدہ

    Reply
  15. Angelaa on 23 July, 2020 3:52 am

    [QUOTE=”Maria-Noor, post: 502489, member: 49959″]
    میں کل سے سن رہی تھی لیکن بیزاری میں صحیح سمجھ نہیں آ رہی تھی کون سا لٹیرا کہاں سے آیا ہے
    معلوماتی کھاتہ
    کیونکہ اس میں کچھ زیادہ ہی کھاتے پیتے ہیں
    [USER=32637]@intelligent086[/USER] [USER=49964]@Angelaa[/USER]
    کہاں ہے پاکستان کا وہ 60 فی صد مستقبل غربت کی لکیر
    [/QUOTE]
    اک شاخ پہ الو بیٹھا ہو، برباد نشیمن ہوتا ہے
    ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے۔۔ انجامِ گلستاں کیا ہو گا ۔۔ 🙁
    سب کو باری باری آزما کے دیکھ لیا۔۔۔ باقی اللہ کی مرضی۔۔۔

    Reply
  16. intelligent086 on 23 July, 2020 3:55 am

    [QUOTE=”Angelaa, post: 502817, member: 49964″]
    اک شاخ پہ الو بیٹھا ہو، برباد نشیمن ہوتا ہے
    ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے۔۔ انجامِ گلستاں کیا ہو گا ۔۔ 🙁
    سب کو باری باری آزما کے دیکھ لیا۔۔۔ باقی اللہ کی مرضی۔۔۔
    [/QUOTE]
    اللہ تعالٰی بہتر کرے
    ان شاءاللہ اچھا انجام ہو گا

    Reply
  17. Angelaa on 23 July, 2020 4:04 am

    [QUOTE=”intelligent086, post: 502820, member: 32637″]
    اللہ تعالٰی بہتر کرے
    ان شاءاللہ اچھا انجام ہو گا
    [/QUOTE]
    InshaAllah Ba-Fazl e Khuda.. kiya pta blessing in disguise ho..
    Ziyada khraabi Ma-Taht log kr rahey 🙁

    Reply
  18. intelligent086 on 23 July, 2020 4:25 am

    [QUOTE=”Angelaa, post: 502829, member: 49964″]
    InshaAllah Ba-Fazl e Khuda.. kiya pta blessing in disguise ho..
    Ziyada khraabi Ma-Taht log kr rahey 🙁
    [/QUOTE]
    جب کوے فصلوں کو زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں تو دوچار مار کر وہیں ٹانگ دیتے ہیں پھر مزید نقصان سے بچ جاتے ہیں یہاں بھی یہی قاعدہ استمعال ہونا چاہیئے

    Reply
  19. Angelaa on 23 July, 2020 4:36 am

    [QUOTE=”intelligent086, post: 502848, member: 32637″]
    جب کوے فصلوں کو زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں تو دوچار مار کر وہیں ٹانگ دیتے ہیں پھر مزید نقصان سے بچ جاتے ہیں یہاں بھی یہی قاعدہ استمعال ہونا چاہیئے
    [/QUOTE]
    Exactlyyyyyyyyyyyyy…hum log bhi ghar main yahi bat kr rahey they/..k warna maslaa hal honey wlaa nahi

    Reply

Leave A Reply Cancel Reply

China Unveils World's First 6G Chip, Beats US & Europe

China Unveils World’s First 6G Chip, Beats US & Europe

What is a Cusec? Understanding Pakistan's Flood Waters

What is a Cusec? Understanding Pakistan’s Flood Waters

Good News: Electricity Price Reduction Expected Soon

Good News: Electricity Price Reduction Expected Soon

Maryam Nawaz Surveys Ravi River Flood Situation by Boat

Maryam Nawaz Surveys Ravi River Flood Situation by Boat

Trivia Quizzes
Muharram Quiz 2020 Trivia Quizzes

Muharram Quiz #1 – Test Your Knowledge

6Updated:31 August, 20201 Min Read
Eid Ul Adha Quiz

Eid ul Adha Quiz #1 – Test Your Knowledge

Hajj Quiz The Pilgrimage

Hajj Quiz: The Pilgrimage

Coronavirus Quizz Covid-19 Quiz Pakistan Web

Covid-19 Quiz: How much do you know about the coronavirus?

© 2005–2026 PakWeb
  • 🌐 About Us – PakWeb Digital Publishing Network
  • Privacy Policy
  • Contact us

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.