ایک ہی روز میں وزیراعظم عمران خان کے دو معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس مستعفی ہوگئے۔
پہلے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دیا اور کچھ دیر بعد معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی مستعفی ہوگئے۔
میری کنیڈین شہریت کے حوالے سے بہت باتیں کی گئیں، تانیہ ایدروس
تانیہ ایدروس نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد کے خاطر عہدے سے استعفیٰ دیا، میں پاکستان میں خدمت کے جذبے سے آئی تھی لیکن میری کنیڈین شہریت کے حوالے سے بہت باتیں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ میری پیدائش کینیڈا میں ہوئی اور وہاں پیدا ہونا میری خواہش نہیں تھی، پاکستان کو جب میری ضرورت پڑے گی میں حاضر ہوں۔
Criticism levied towards the state as a consequence of my citizenship status is clouding the purpose of Digital Pakistan. In the greater public interest, I have submitted my resignation from the SAPM role. I will continue to serve my country and the PM’s vision to my best ability pic.twitter.com/BWBvBvO6uz
— Tania Aidrus (@taidrus) July 29, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور مشیران کی شہریت اور اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئیں جن میں دہری شہریت کے حامل مشیران کو شدید تنقید کا نشانہ بنا گیا اور تانیہ ایدروس کوبھی دہری شہریت پر تنقید کا سامنا تھا۔
خوشی ہے اس وقت استعفا دیا جب کرونا کیسز کم ہوگئے ہیں، ظفر مرزا
بعد ازاں ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی اپنا استعفیٰ جمع کرادیا جس میں انہون ںے کہا کہ وہ معاون خصوصی کے کردار پر مسلسل تنقید کے باعث مستعفی ہوئے ، انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے اس وقت استعفیٰ دیا جب کرونا کیسز کم ہوگئے ہیں۔
<352> I have resigned as SAPM. I came to 🇵🇰 on a personal invitation of @ImranKhanPTI leaving WHO. I worked hard & honestly. It was a privilege to serve Pakistan. I am satisfied that I leave at a time when COVID-19 has declined in 🇵🇰 as a result of a grand national effort.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) July 29, 2020
نجی ٹی وی کے اینکرکے مطابق پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے پرڈاکٹر ظفرمرزا پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے تھے جس پر وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کروائی ،معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا وزیراعظم عمران خان کو مطمئن نہیں کرسکے جس پرانہیں استعفی ٰ دینا پڑا۔
Due to ongoing negative discussion about the role of SAPMs & criticism on the gov, I choose to resign. Pakistani people deserve a better health care. I have worked sincerely to contribute to this cause. 🇵🇰 will Inshallah emerge out of COVID-19 with a stronger hlth care system.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) July 29, 2020
انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر عالمی ادارہ صحت چھوڑ کر پاکستان آئے تھے تاہم تنقید کی وجہ سے مستعفی ہورہے ہیں اور پاکستان کے عوام مزید بہتر ہیلتھ کیئر کے مستحق ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے منظور کرلیے ہیں ارور کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے تانیہ ایدروس اور ڈاکٹرظفرمرزاکےاستعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔



